ہزاروں واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس اچانک معطل، بڑی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں ہزاروں واٹس ایپ صارفین نے شکایت کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹس بغیر کسی واضح وجہ کے اچانک معطل کر دیے گئے، جس کے بعد انہیں ایپ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئی صارفین نے بتایا کہ ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک ہوگئے ہیں اور ایپ پر ایک پیغام ظاہر ہو رہا ہے جس میں لکھا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ اور ڈیوائس کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ واٹس ایپ کی شرائط و ضوابط کی پابندی کر رہے ہیں، صارفین کو بتایا جا رہا ہے کہ اس عمل کے بارے میں 24 گھنٹوں کے اندر آگاہ کیا جائے گا۔
میٹا نے اس مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، جسے حل کرنے کے لیے کام جاری ہے، کمپنی کے مطابق متاثرہ صارفین کے اکاؤنٹس تک دوبارہ رسائی بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
تاہم میٹا نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ یہ مسئلہ کن علاقوں میں زیادہ دیکھا گیا اور نہ ہی اس کی اصل وجہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروسز میں شامل ہے اور اس کے صارفین کی تعداد 3 ارب سے زیادہ ہے۔ ایسے میں اگرچہ یہ مسئلہ محدود پیمانے پر بھی ہو، تب بھی بڑی تعداد میں صارفین اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔