"کشمیر بنے گا پاکستان" کی آواز آج پوری دنیا میں گونج رہی ہے:مریم نواز

Aug 05, 2026 | 09:27:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مریم نواز شریف نے کہا کہ 5 اگست 2019 کشمیری عوام کی شناخت اور حقوق پر حملے کا دن تھا، جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا، "کشمیر بنے گا پاکستان" کی آواز آج پوری دنیا میں گونج رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے آزادی کی جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِ خانہ کے صبر و استقامت کو سلام پیش کیا، وزیراعلیٰ نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر موجودہ دور کا ایک بڑا انسانی المیہ ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فضا میں ہولناک جھٹکے، ایئر انڈیا کی پرواز میں چیخ و پکار،مسافر نشستوں سے اچھل کر چھت سے جا ٹکرائے 

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی عوام ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔