لوگوں کو دل کےدورے پڑ سکتے ہیں،نبیل ظفر  بجلی کے بلوں پر مایوس

Aug 05, 2025 | 22:33:PM
 لوگوں کو دل کےدورے پڑ سکتے ہیں،نبیل ظفر  بجلی کے بلوں پر مایوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی وی کے نامور اداکار اور ہدایتکار نبیل ظفر نے بجلی کے بلوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے موجودہ بل اتنے زیادہ آرہے ہیں کہ انھیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ وہ بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں، اگر ان کے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھا چل رہا ہو تو وہ فوری طور پر انھیں بند کرنے کا کہتے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں اپنے والد کی باتوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں لگتا ہے ان کے والد کی روح ان کے اندر آگئی ہے، وہ کہا کرتے تھے "بل بہت آئے گا بھائی”، انھوں نے انکشاف کیا کہ مہنگائی سے تنگ آ کر گھر میں انھوں نے سولر سسٹم انسٹال کروالیا ہے، لیکن گھر میں سول سسٹم تو لگوا لیا ہے مگر جب کراچی میں بادل آتے ہیں تو سولر سسٹم ٹھیک طرح کام نہیں کرتا۔ بادلوں کی موجودگی کے حوالے سے نبیل نے مزاحیہ انداز میں کہا وہ دل ہی دل میں بادلوں سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ یا تو برس جاؤ یا شہر چھوڑ دو تاکہ سولر ٹھیک کام کرے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کا بھارت پر آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کا اعلان