ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکنان کی پوری ریلی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاند چودھری) ماڈل ٹاون پولیس نے پی ٹی آئی کی پوری ریلی کو روک کر تمام 28 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
لاہو رکے علاقے ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں نکالی جانے والی ریلی کو پولیس نے روک کر اُس میں شریک تمام 28 افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق کارکنان کے ڈالے ، ہاِئی ایس وین اور کاریں بھی قبضہ میں لے لیں جبکہ گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی قیدیوں کی فہرست کے مطابق حراست میں لیے گئے کارکنان میں قمر رضا، سیف، مناف حنیف، احتشام، گجرات کے محمد حسین صفدر، حسن افضال، سرائے عالمگیر کے رہائشی ہارون رشید شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد افضل، محمد اعظم، داؤد، جاوید اقبال، ندیم اختر، یاسر خان، قادر، غلام عباس، غلام مصطفی، محمد علی، طارق اقبال، بلاول ، نعمان احمد، احتشام ، وسیم عباس اور وسیم ارشد شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال ،فارچونر 173/BDk،کرولا 804/FU،ھائی ایکس 72/Att،کار 188/Asا ور ھائی ایکس ڈالا 325/BCK گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ کا قافلہ روک لیا، ڈی چوک جانے کے نعرے