اپنا تھوک لگائیں ،کیل مہاسے ختم : تمنا بھاٹیہ

Aug 05, 2025 | 13:42:PM
اپنا تھوک لگائیں ،کیل مہاسے ختم : تمنا بھاٹیہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے  انکشاف کیا ہےکہ وہ کیل مہاسوں  کے علاج کے طور پر صبح سویرے اپنا ہی تھوک استعمال کرتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کےدوران  تمنا بھاٹیہ نے اپنے فینز کو غیر روایتی بیوٹی ٹپ دیتے ہوئے حیران کردیا۔

ایکنی کے علاج کیلئے  اداکارہ کا بیان 

دوران انٹرویو میزبان کی جانب سے جب اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے   skin break out کا سوال کیا گیا تو انہوں نے بے تکلفانہ اندازمیں  جوابا کہا  ’ تھوک‘، تھوک لگائیں۔

اپنے جواب کی وضاحت کرتے ہوئے تمنا بھاٹیہ کا کہنا تھا کہ ’ دانوں  کے علاج کیلئے آپ کا صبح کا تھوک کام کرتا ہے اور   یہ بات سائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ  میں ڈاکٹر نہیں ہوں لیکن یہ میرا ذاتی طور پر  کیا گیا تجربہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے پیچھے کوئی سائنس ضرور ہے۔

 جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو آپ کاجسم رات بھر کے دوران  منہ میں کافی اینٹی بیکٹیریل عناصر پیدا کرچکا ہوتا ہے۔

 تمنا نے مزید کہا کہ آپ کا   جسم  بیکٹیریا کے خلاف  راتوں رات دفاع  کرتا ہے، نتیجتاً صبح سویرے ہماری آنکھوں میں لیس دار سیال موجود ہوتا ہے۔

 ہماری ناک بھری ہوئی ہوتی ہے،  حتیٰ کہ ہمارے منہ میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات  موجود ہوتی ہیں۔

 اگر آپ صبح کے وقت اس تھوک کو استعمال کرتے ہیں تو یہ فوری طور پر آپ کے پمپلوں کو خشک کر دے گا۔