برطانیہ : طیارہ حادثے سے بچ گیا ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانیہ میں سمندری طوفان فلورس کے باعث طیارہ ہوا میں توازن برقرار نہ رکھ سکا، ڈولتے طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
برطانیہ کے شمالی حصوں میں فلورس طوفان کی تباہ کن ہواؤں کے باعث لیڈز بریڈفورڈ ایئرپورٹ پر ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران مشکلات کا شکار ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے پر اترنے کی کوشش کرتا ہے لیکن تیز ہواؤں کے سبب لینڈنگ ایک چیلنجنگ صورتحال میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
Jet2 holiday aircraft struggles to land as Storm Floris hits Leeds Bradford Airport.
— FL360aero (@fl360aero) August 4, 2025
Due to forecast weather conditions, Emerald Airlines last night canceled 6 flights scheduled for today (both services to and from Donegal and the return service to Leeds Bradford).
Weather… pic.twitter.com/p4baxnjTuZ
طیارہ لینڈنگ سے قبل فضا میں مسلسل ہچکولے کھاتا رہا تاہم پائلٹ ڈگمگاتے طیارے کو مہارت سے بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔
واضح رہے کہ یارکشائر، شمالی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
برطانیہ میں متعدد پروازیں، ٹرینیں منسوخ اور تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں۔