فلم "کبھی خوشی کبھی غم" میں کرینہ کپور کا کردار نبھانے والی چائلڈ سٹار نے منگنی کرلی

Aug 05, 2023 | 23:08:PM
فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور فلم" کبھی خوشی کبھی غم" میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار نبھانے والی چائلڈ سٹار نے منگنی کرلی۔

تفصیلا ت کے مطابق 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم" کبھی خوشی کبھی غم " میں اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ریتک روشن، اداکارہ کاجول اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں کرینہ کپور کے بچپن کا کردار چائلڈ سٹار ملویکا راج نے ادا کیا تھا، جنہوں نے اب 29سال کی عمر میں منگنی کرلی ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تصاویر اور تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Malvika Raaj (@malvikaraaj)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے کاروباری شخصیت پراناو بگا سے منگنی کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:برطانیہ: خاتون کا پولیس پر دوران حراست نشہ دیکر زیادتی کا الزام

واضح رہے کہ اداکارہ ملویکا راج ایک ایکشن فلم میں بھی کام کر چکی ہیں۔