برطانیہ: خاتون کا پولیس پر دوران حراست نشہ دیکر زیادتی کا الزام

Aug 05, 2023 | 22:53:PM
برطانیہ: خاتون کا پولیس پر دوران حراست نشہ دیکر زیادتی کا الزام
کیپشن: برطانوی میڈیا کے مطابق طبی ریکارڈ میں جنسی زخموں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔
سورس: سکائی نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے پولیس کی حراست کے دوران نشہ دیے جانے اور جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ 

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس کیخلاف پولیس واچ ڈاگ کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے: روس، اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کو مزید 19 برس قید کی سزا

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ مانچسٹر کی 38 سالہ خاتون کو فروری 2021ء میں چالیس گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا تھا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق طبی ریکارڈ میں جنسی زخموں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گریٹر مانچسٹر پولیس نے تمام الزامات کی تردید کردی ہے۔