معروف امریکی اداکار مارک مارگولیس انتقال کرگئے

Aug 05, 2023 | 09:56:AM
 امریکی اداکار مارک مارگولیس 83 سال کی عمر میں چل بسے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی اداکار مارک مارگولیس 83 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت نیویارک کے ہسپتال میں ہوئی جہاں اُنہیں بیماری کے باعث داخل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مارک مارگولیس کچھ دنوں سے بیمار تھے اور ان کا ہسپتال میں علاج جاری تھا۔ مارک مارگولیس کی اہلیہ  اور ان کا بیٹا ہسپتال میں ان کے ساتھ موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا۔

مزید پڑھیں:  صبح سویرے طاقتور زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

یاد رہے کہ مارک مارگولیس کو 2012 میں ڈرامہ سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں کام کی وجہ سے ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔