تحریک انصاف کو جھٹکا: الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان

Aug 05, 2022 | 11:18:AM
تحریک انصاف،الیکشن کمیشن،ضمنی انتخاب،شیڈول،جاری
کیپشن: قومی اسمبلی کی 9 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی خالی کردہ نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ قومی اسمبلی کی 9 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی

خیال رہے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر کے نشستوں کو خالی قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خالی قرار دی گئی 11 نشستوں میں قومی اسمبلی کی 9 جنرل اور 2 خواتین کی مخصوص نشستیں شامل تھیں۔

 اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے نے تحریک انصاف کے 11 اراکین کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجے تھے۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظور کیے۔ ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو نشستوں سے استعفے دیئے تھے۔

 جن اراکین اسمبلی کے استعفے مںظور ہوئے ان میں علی محمد خان، فضل محمدخان، شوکت علی، فخرزمان خان، فرخ حبیب ، اعجازشاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدل الشکور، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار شامل ہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 اراکین کے بھی استعفی مننظور کئے گئے جن میں بلاول بھٹو زرداری کو لیاری سے شکست دینے والے عبدالشکور شاد، حکیم بلوچ کو ملیر کراچی این اے 237 سے شکست دینے والے جمیل احمد خان اور کورنگی کراچی این اے 239 سے محمد اکرم چیمہ شامل ہیں۔