وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد افغان ترجمان کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

Apr 05, 2026 | 23:31:PM
 وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد افغان ترجمان کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک جاری کردیا،افغان رجیم کے ترجمان حمداللہ فطرت کے دعوے بے بنیاد قرار دے دیے گئے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغانستان میں صرف دہشتگرد انفراسٹرکچر کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا،فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کیخلاف کارروائیوں کی تفصیلات باقاعدگی سے جاری کی جا رہی ہیں۔فضائی حملوں اور کارروائیوں کی ویڈیوز بھی عوام کے سامنے پیش کی جا چکی ہیں۔مخالف فریق کی جانب سے جعلی اور گمراہ کن انفوگرافکس پھیلائے جا رہے ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ ڈومیل، بنوں میں حالیہ حملے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کی مثال ہیں،اس حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 بے گناہ شہری شہید ہوئے۔افغان شہریوں کو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال کیے جانے کے شواہد موجود ہیں۔ 5 اپریل کو بلوچستان کی سیکیورٹی کانفرنس میں بھی اس حوالے سے اہم نکات سامنے آئے۔ افغانستان میں دہشتگرد قیادت کو پناہ اور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق متعدد اقوامِ متحدہ اور عالمی رپورٹس میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔بعض ترجمان جعلی، پرانی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز پھیلا رہے ہیں۔یہ پروپیگنڈا صرف مخصوص حلقوں اور ان کے سرپرستوں میں پذیرائی حاصل کرتا ہے۔سچ کو مسخ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر"آخری وارننگ" دینے کے بعد کیا کرتے ہیں؟ العربیہ نیوز کی رپورٹ