سندھ کی بہادر بیٹی کو سرداروں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

Apr 05, 2026 | 21:10:PM
سندھ کی بہادر بیٹی کو سرداروں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   کراچی میں ادارہ نور الحق میں خطاب کرتے ہوئے  حافظ نعیم  الرحمان نے کہا،  سندھ کی بہادر بیٹی کو سرداروں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔  اگر ہماری اس بیٹی کے ساتھ کچھ ہوگا اسکی ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی ۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا، آٹھ سال قبل انکے والد چاچا کو شہید کیاگیا ۔  ہم یہ سمجھتے ہیں جو کچھ عدالت میں ہوا ہے وہ انصاف کا منافع ہے۔  وہ طاقتور لوگ ہیں شواہد ہونے کے بعد بھی ججز دباوؑ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

ہم وہ لوگ ہیں جو فریم میں رھ کر ورک کرنا چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا، حالات کو مدنظر رکھ کے ہم نے افراتفری پر نہیں گئے ۔عدالتوں کا رخ کرینگے قانون کے مطابق چلیں گے۔ سندھ کی عوام کو وڈیروں سے نجات دلوائیں گے۔ 

 سندھ کی صورتحال دیکھ لیں وڈیرے سے بڑا وڈیرا موجود ہے۔  کبھی ناظم جوکھیو،پریا کماری، قتل کے نشانات بھی ایک ہی طرف جارہے ہوتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ کی منگل کو ایران میں  پاور پلانٹ اور پل تباہ کرنے کی دھمکی