آپریشن غضب للحق کےدوران اب تک،افغان طالبان کے796 کارندے ہلاک،1043 سےزائد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
آپریشن غضب للحق میں 5 اپریل 2026 تک فتنہ الخوارج کی تفصیلات سامنے آگئیں،آپریشن میں افغان طالبان کے 796 کارندے ہلاک جبکہ 1043 زخمی ہوگئے۔
آپریشن کے دوران 286 چوکیاں تباہ جبکہ44 چوکیاں قبضے میں لے لی گئیں،249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کردیئے گئے۔
افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا،ان کارروائیوں کے دوران، 2 اور 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان، فتنہ الخوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا جس میں انہیں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جن میں 37 تک ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عطا اللہ تارڑ کی تاج ہاؤس آمد، کبیرتاج کی والدہ کی عیادت کی