مریم آباد؛ایسٹر کی تقریب کیلئے جمع مسیحی برادری پرتیز رفتار گاڑی چڑھ گئی،15 سے زائدزخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیر عالم)وزیر آباد کے علاقےمریم آباد میں ایسٹر کی تقریب کے حوالے سے جمع ہوئی مسیحی برادری پر تیز رفتار گاڑی چڑھ گئی جس کے تنیجے میں 15 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئےجبکہ3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں،ایسٹر کی خوشی میں مسیحی افراد اکٹھے ہو کر اپنی عبادت گاہ جانے کے لیے سڑک کراس کر رہے تھے،مرغیوں سے بھری تیز رفتار گاڑی نے بے قابو ہوکر شرکاء کو کچل ڈالا،ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر گوجرانوالہ میڈیکل کالج منتقل کر دیا۔
گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے کر فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کیخلاف کارروائی،2ملزم گرفتار