ایف آئی اے کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث گروہ کیخلاف کارروائی،2ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا) ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل گوجرانوالہ نے سمگلنگ اور ہنڈی حوالہ میں ملوث گروہ کیخلاف سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 کلو سمگل شدہ چاندی،ہنڈی حوالہ کی رسیدیں اور دیگر مواد برآمد ہوا۔
ملزم ذیشان علی چاندی لیکر شارجہ سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچا ،گرفتار ملزم ذیشان کی نشاندہی پر ائیرپورٹ احاطہ میں موجود ملزم کے ساتھی خرم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔
ملزم نے ائیرپورٹ سے چاندی کسٹمز اہلکاروں کی ملی بھگت سے بغیر چیکنگ باہر نکالی ،ایس ایچ او اینٹی منی لانڈرنگ سرکل شاہزیب نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم ذیشان علی کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا ۔
ڈائریکٹر محمد بن اشرف کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے،سمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کن گاڑی مالکان کو پیٹرول پر سبسڈی دی جائیگی؟ وفاقی وزرا کا پریس کانفرنس میں دھماکے دار اعلان