امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں؛وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

Apr 05, 2026 | 18:21:PM
امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں؛وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
کیپشن: سہیل آفریدی قبائلی مشران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد جان)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے کہا ہے کہ امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ۔ صوبائی حکومت دیرپا امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ضلع باجوڑ میں قومی امن جرگہ قائدین سے ملاقات کی ،ملاقات میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی مشران کی امن کیلئے جدوجہد قابلِ تحسین ہے،آپ نے جس دانشمندی سے حالات کو سنبھالا وہ قابلِ قدر ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ امن سب سے پہلے اور انتہائی ضروری ہے،اس کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں۔ صوبائی حکومت دیرپا امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔صوبائی اسمبلی کے فلور پر تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ اعلامیہ پیش کیا،سب اس بات پر متفق ہیں کہ آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔جنگ نے انفراسٹرکچر، اداروں اور نوجوانوں کو نقصان پہنچایا۔ ہم مزید ایسے حالات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

سہیل آفریدی  نے کہاکہ امن اور خوشحالی کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں،بدامنی کے حالات دوبارہ نہ آئیں، اس کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی،تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر فرائض انجام دیں تو امن بھی قائم ہو جائے گا اور مسائل بھی حل ہوں گے، انہوں نے کہاکہ ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا خصوصی قبائل پیکج لایا جا رہا ہے، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اہم گرفتاریاں