کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت بننے والی نئی شاہراہ کا نام 'تکتو ایونیو' رکھ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)وزیراعلیٰ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت بننے والی نئی شاہراہ کا نام 'تکتو ایونیو' رکھ دیا گیا،ایئرپورٹ روڈ سے سریاب روڈ یونیورسٹی تک جانے والی طویل شاہراہ اب 'تکتو ایونیو' کہلائے گی،ایئرپورٹ روڈ پر تکتو ایونیو کا بوڈر بھی آویزاں کردیا گیا ہے ۔
ماضی میں سی پیک روٹ کے طور پر معروف شاہراہ کو مقامی تاریخی پہاڑ 'تکتو' سے منسوب کر دیا گیا،نئی شاہراہ ایئرپورٹ روڈ، کڈنی سینٹر، سمنگلی روڈ اور سپنی روڈ سے ہوتے ہوئے سریاب روڈ تک جاتی ہے،'تکتو ایونیو' کا نام رکھنے کے فیصلے کو عوامی اور سماجی حلقوں میں بھرپور پزیرائی ملی ہے۔
حکومت کا فیصلہ مقامی تاریخ، جغرافیہ اور ثقافتی پہچان کو اجاگر کرنے کی مثبت کوشش ہے،انتظامیہ نے غیر متعلقہ ناموں کے بجائے مقامی علامت 'تکتو پہاڑ' کو ترجیح دے کر عوام کے دل جیت لیے،تکتو ایونیو نہ صرف آمد و رفت میں آسانی پیدا کرے گی بلکہ نئی نسل کو اپنی تاریخ سے بھی جوڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں ؛ نویں دسویں کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے شیڈول کے مطابق ہوں گے، ترجمان میٹرک بورڈ