نویں دسویں کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے شیڈول کے مطابق ہوں گے، ترجمان میٹرک بورڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیرراشد) ترجمان میٹرک بورڈ کراچی کے مطابق نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین سوہو کا کہنا ہے کہ امتحانات شیڈول کے مطابق 7 اپریل کو ہونگے، طلباء افواہوں پر کام نہ دھریں،امتحانات 7 اپریل کو ہی ہوں گے،بورڈ کی ویب سائٹ فعال ہے،80 فیصد ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ ہوچکے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھاکہ جنہیں ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈنگ میں مسئلہ ہے ،واٹس ایپ نمبر 03311391587 پر رابطہ کرکےایڈمٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں،براہ راست بورڈ آفس سے بھی ایڈمٹ کارڈ وصول کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کی رائیونڈ عالمی تبلیغی مرکز آمد، بھارت اور بنگلہ دیش سےآئے اکابرین سے ملاقات