مہنگائی کی نئی لہر: تیل اور گھی کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 100سے 150روپےفی کلو تک اضافےکا امکان ہے۔
ایڈوائز پی وی ایم اے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونےسے ملوں کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، گھی ملوں کی ٹرانسپورٹیشن اور پروڈکشن لاگت میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا۔
ایڈوائز پی وی ایم اے نے مزید بتایا کہ حکومت فی الفور پینل بنائے تاکہ قیمتوں میں کمی کے لیے راستہ نکالا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی مقبولیت میں گراوٹ: مڈ ٹرم الیکشن میں اپ سیٹ کے امکانات بڑھ گئے