ٹرمپ کی مقبولیت میں گراوٹ: مڈ ٹرم الیکشن میں اپ سیٹ کے امکانات بڑھ گئے

Apr 05, 2026 | 11:26:AM
ٹرمپ کی مقبولیت میں گراوٹ: مڈ ٹرم الیکشن میں اپ سیٹ کے امکانات بڑھ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران جنگ کے بعد  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے مڈ ٹرم الیکشن میں اپ سیٹ متوقع ہے۔

امریکی ٹی نے ایران جنگ کے دوران نئی سروے رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت تیزی سے گر رہی ہے۔

ایران جنگ میں امریکی نقصان اور دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے ٹرمپ کے فیصلے کے بعد امریکی صدر کا بڑا سیاسی نقصان ہو رہا ہے اور ان کی مقبولیت میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے پرانے ووٹرز میں سے کئی اب پچھتاوے کا شکار ہیں۔

امریکی شہریوں نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی، ایران جنگ اور امیگریشن پالیسی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے اقدامات خطے کو آگ کے گولے میں بدل سکتے ہیں:سابق سربراہ آئی اے ای اے کا انتباہ

امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ کی مقبولیت اسی طرح گرتی رہی تو رواں برس امریکا میں ہونے والے مڈ ٹرم الیکشن میں بڑا اپ سیٹ متوقع ہے۔