امریکی حملہ، ایران کا شاہکار سٹیڈیم ملبے کا ڈھیر

Apr 05, 2026 | 10:25:AM
امریکی حملہ، ایران کا شاہکار سٹیڈیم ملبے کا ڈھیر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں شہری انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرکے ایران کے شاہکار سپورٹس مراکز کو بھی نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق امریکہ نے بمباری کرکے ایران کا تاریخی سٹیڈیم تباہ کردیا۔

 اس سٹیڈیم میں تاریخ ساز میچز ہوا کرتے تھے تاہم اب یہاں ہر طرف تباہی پھیلی ہوئی ہے۔

اس سٹیڈیم کا افتتاح 1974 میں ایشین گیمز کے موقع پر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی ایتھلیٹ ثمر خان نے تاریخ رقم کر دی

 یہاں والی بال، باسکٹ بال، آئس اسکیٹنگ اور گھڑ سواری کے مقابلے ہوا کرتے تھے۔

یہ کئی لحاظ سے ایرانی عوام کے لیے تاریخی اور ثقافتی حیثیت رکھتا تھا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی ہال جس میں 12 ہزار افراد کے لیے جگہ تھی، یہ تعمیراتی لحاظ سے ایک شاہ کار تھا۔

 20 ہزار اسکوائر میٹر پر محیط یہ پورا ہال صرف چار ستونوں پر قائم تھا اور اب یہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔