پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

Apr 05, 2024 | 13:15:PM
 پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کردیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی جبکہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ 

سیکشن آفیسر ویلفیئر صفدر شبیر نے چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 10 اپریل بروز بدھ تا 13 اپریل بروز ہفتہ تک 4 چھٹیاں ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے رانا محمد ارشد کامیاب

خیال رہے کہ 9 اپریل کو 29 واں رمضان المبارک ہوگا اور چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل کو ہوگی۔