انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد اور سید رضا علی رشتہ ازدواج میں منسلک 

Apr 05, 2024 | 09:51:AM
 انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد اور پروفیشنل گالفر سید رضا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد اور پروفیشنل گالفر سید رضا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی کی پُروقار تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ ولیمے کی تقریب کا اہتمام عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔

حمنہ امجد اور رضا علی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصاویر میں حمنہ گولڈن عروسی جوڑے اور لائٹ میک اپ و جیولری میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ رضا علی کریم کلر کی شیروانی میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:   ’اقدامات نہ کیے تو امریکی پالیسی تبدیل ہوسکتی ہے‘، بائیڈن نے نیتن یاہو کوخبردارکردیا

یاد رہے کہ قومی ویمن گالفر حمنہ امجد کئی انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ کھیل چکی ہیں جبکہ سید رضا علی پروفیشنل گالفر ہونے کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررہے ہیں۔