امریکی تاریخ میں پہلی بار نماز تراویح کی ادائیگی

Apr 05, 2022 | 10:11:AM
نماز تراویح، فائل فوٹو
کیپشن: نماز تراویح، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک کے قلب اور معروف تجارتی مقام ’ ٹائمز اسکوائر‘ پر باجماعت نماز تراویح ادا کی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے مقدس ترین مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے، یہ مہینہ سحر و افطار کے بابرکت لمحات اور تراویح میں قرآن مجید کی تلاوت سننے سے سجا ہوتا ہے۔ تراویح کے بڑے بڑے اجتماعات نہ صرف مساجد بلکہ عوامی مقامات پر بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس حوالے سےامریکا کی تاریخ میں پہلی بار سینکڑوں مسلمانوں نے نیویارک کے معروف علاقے ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تراویح ادا کی۔

  نماز تراویح میں شرکت کرنے والے مسلمان شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تراویح میں قرآن سننا، رمضان کی خاص عبادت ہے اور آج یہ سعادت حاصل کرکے خوشی ہورہی ہے۔

 واضح رہے کہ ٹائمز اسکوائر پر افطار اور نماز مغرب کی ادائیگی کی جاتی رہی ہے تاہم پہلی بار باجماعت تراویح کا انعقاد کیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    میرا فون واپس کرو۔گرل فرینڈ کے انکار پر لڑکے نے انتہائی قدم اٹھا لیا