میرا فون واپس کرو۔گرل فرینڈ کے انکار پر لڑکے نے انتہائی قدم اٹھا لیا

Apr 05, 2022 | 09:17:AM
میرا فون واپس کرو۔گرل فرینڈ کے انکار پر لڑکے نے انتہائی قدم اٹھا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت میں لڑکے نے گرل فرینڈ کو سمارٹ فون تحفے میں دیا  واپس نہ کرنے پر لڑکے نے غصہ میں گرل فرینڈ کو قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست جھارکنڈ کے ضلع پکر میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی لڑکی اتوار کی رات اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فٹ بال میچ دیکھنےگئی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔گھر واپس نہ آنے پر والدین کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے لڑکی کی تلاش شروع کی۔تاہم پولیس کو پیر کی صبح لڑکی کی لاش شہر کے باہر سے برآمد ہوئی۔

 اطلاعات کے مطابق ملزم نے لڑکی کو ایک اسمارٹ فون تحفے میں دیا تھا،لڑکے  نے فون  واپس کرنے کو کہا  کیونکہ اس کے والدین نے اس کی شادی کسی اور سے طے کر دی ہے،تاہم لڑکی کی جانب سے موبائل فون واپس نہ کرنے کا جواب دیا گیا جس کے بعد دونوں کے درمیان لڑائی ہوئی۔

بھارتی میٖڈیا کے مطابق لڑکی کے چچا نے پولیس کو بتایا کہ جوڑا گزشتہ دو سال سے ساتھ تھا جبکہ ملزم اکثر لڑکی کے گھر بھی آیا کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے اپنی گرل فرینڈ کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے گرل فرینڈ کو اسمارٹ فون واپس نہ کرنے پر قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:      اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سازش ہوئی ،خاقان عباسی