سہ ملکی سیریز، یو اے ای کو31رنز سے شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

Sep 04, 2025 | 19:44:PM
سہ ملکی سیریز، یو اے ای کو31رنز سے شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سی فریقی ٹی 20سیریز کے پانچویں میچ میں یو اے ای کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کوشکست دے دی۔پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
172 رنز کے تعاقب میں یواے ای 140 رنز بنا سکا۔علی شان نے سب سے زیادہ 68 رنزسکور کئے۔ابرار احمد نے 4 اوررز  میں 9 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں
قبل ازیں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 171 رنز سکور کئے تھے اوریو اے ای کو 172 رنز کا ہدف دے دیا۔

فخر زمان نے 44 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، محمد نواز بھی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

صاحبزادہ فرحان 16 اور صائم ایوب 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان سلمان علی آغا 7 اور محمد حارث 14 رنز بناسکے، حسن نواز کو 4 رنز پر حیدر علی نے آؤٹ کیا۔

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کپتان سلمان علی آغا نے محمد وسیم الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔گرین شرٹس میں سفیان مقیم اور حارث رؤف کی جگہ ابرار احمد اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں اور ایک میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان پلیئنگ الیون: سلمان علی آغا کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔

یوا ے ای پلیئنگ الیون: محمد وسیم کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں آصف خان، علیشان شرفو، راہول چوپڑا، ایتھان ڈی سوزا، ہرشت کوشک، شورو پراشار، حیدر علی، محمد جواد، محمد روحید اور جنید صدیق شامل ہیں۔

 
 
 

دیگر کیٹیگریز: کھیل - مقبول ترین
ٹیگز: