عید میلاد النبی کا احترام،6ستمبر  کو لاہور سمیت پنجاب بھر  کے تمام تھیٹرز بند 

Sep 04, 2025 | 19:41:PM
عید میلاد النبی کا احترام،6ستمبر  کو لاہور سمیت پنجاب بھر  کے تمام تھیٹرز بند 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بابرکت دن کےموقع پر 6 ستمبر بروز ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر  کے تمام تھیٹرز بند رہیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول کے دن  پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے تمام تھیٹرز کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ہفتہ 12 ربیع الاول لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز احتراما بند رہیں گے۔شہرلاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز اتوار کے روز سے کھلیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ 2 کیس،اڈیالہ جیل میں کل سماعت