پنجاب میں خواتین کا سب سے بڑا ایونٹ ’’پنک گیمز‘‘ کرانے کا فیصلہ

Sep 04, 2025 | 16:08:PM
پنجاب میں خواتین کا سب سے بڑا ایونٹ ’’پنک گیمز‘‘ کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبے میں خواتین کا سب سے بڑا ایونٹ ’’پنک گیمز‘‘ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کی زیرصدارت اجلاس میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری اسپورٹس مظفرسیال اور ڈی جی اسپورٹس خضر افضال چوہدری بھی شریک ہوئے۔ 

اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل نے اکتوبر کے آخر میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز کا شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پنک گیمز  کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹیرف میں بڑا اضافہ؟بجلی صارفین کیلئے پریشان کن خبر

فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں 3000 سے زائد خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی، پنجاب کے تمام ڈویژنز سے پنک گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کے دستے شریک ہوں گے۔