پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ کے بڑھنے کی بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)موسمیاتی محققین نے پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ کے بڑھنے کی وجہ جنگلات کی کٹائی کو قرار دیدیا۔
ماہرین کےمطابق پاکستان ہی نہیں،دنیا کے بیشترممالک موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہیں،سیلابی ریلوں میں بھاری پتھر آنے کی بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی کو قرار دیا۔موسمیاتی محقق ڈاکٹرشفقت منیر نےکہاکہ کلایمیٹ چینج ہرجگہ پرہے،بہت زیادہ بارش تباہ کن حد تک تھوڑی دیر کے لئے ایک ہی جگہ پر ہو تو اسکوکلاوڈ برسٹ کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت کا بڑھنا سب سے زیادہ انڈیکیٹر کےطور پر دیکھا جانا ہےکہ موسموں میں تبدیلی آگئی ہے،درختوں کی کٹائی کی وجہ سے پتھر اور دیگرچیزیں نیچےآرہی ہیں۔
موسمیاتی ایکسپرٹ ڈاکٹرکاشف مجید سالک نےکہاسب سےزیادہ اہم یہ کہ ہم قدرت کےساتھ رہنا سیکھ جائیں،جہاں دریا گزر رہا ہو وہاں گھرنہ بنائیں جنگلوں کا کٹاؤکم ہوتاکہ مٹی پتھر کےساتھ پانی نہ بہے۔
ماہرین کےمطابق درختوں کی بےدریغ کٹائی اورآبی گزرگاہوں کےدرمیان آبادی کو روک کر کلاؤڈ برسٹ کے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی سنگینی کے پیچھے بہت حد تک انسان کا اپنا ہی ہاتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صارفین کی پرائیویسی کا الزام ثابت ، گوگل کو 425 ملین ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
ملک میں موسمیاتی تبدیلی سنگین صورتحال اختیار کر چکی، کلاؤڈ برسٹ کے واقعات بڑھ گئے،سیلابی ریلوں میں بڑے پتھر بہہ کر آنا آبادیوں کیلئے زیادہ تباہ کن بن چکا،خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں بھاری جانی اور مالی نقصانات سامنے آچکے۔