سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان پر قاتلانہ حملہ

Sep 04, 2023 | 21:05:PM
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان پر قاتلانہ حملہ
کیپشن: خالد خورشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان پر حملہ استور میں چھوگام کے مقام پر کیا گیا،خالد خورشید ساتھیوں کیساتھ انتخابی مہم میں شرکت کیلئے جا رہے تھے،خالد خورشید کے قافلے کورکاوٹ کھڑی کرکے روکا گیا اور فائرنگ کی گئی،خوش قسمتی سے خالد خورشید اور ساتھی محفوظ رہے،پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔
سابق وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے الزام عائد کیا ہے کہ چھوگام کے مقام پر حملہ ہوا،ہم پر فائرنگ اور پتھراﺅ بھی کیاگیا،مجھ سمیت کارکنان زخمی ہوئے، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب شونٹھرعوامی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ خالد خورشید کی گاڑی سے فائرنگ کی گئی،پی ٹی آئی والوں کی طرف سے فائرنگ، پتھراﺅ سے ہمارا ایک جوان شدید زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین اور امام مسجد کا قتل، کل عام ہڑتال کا اعلان