نگران حکومت نگران نہیں بلکہ چیئر ٹیکر ہے،اعتزاز احسن

Sep 04, 2023 | 19:06:PM
 نگران حکومت نگران نہیں بلکہ چیئر ٹیکر ہے،اعتزاز احسن
کیپشن: بیرسٹر اعتزاز احسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سینئر سیاستدان اور معروف قانون دان اعتزازا حسن نے کہاہے کہ نگران حکومت نگران نہیں بلکہ چیئر ٹیکر ہے،مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ،بجلی اور چینی کی قیمتوں میں چئیر ٹیکر حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے عدالتوں کے فیصلے نہیں مانے جارہے،آج ہم اپنا لائحہ عمل دے رہے ہیں ،پاکستان لائرز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو،جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
معروف قانون دان کا کہناتھا کہ ملک کو آئین پاکستان کے بغیر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے،دو صوبوں میں 90 روز کے اندر الیکشن نہیں کروائے گئے ،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف وزری ہوئی ۔
سینئر سیاستدان نے کہاکہ عطا تارڑ اور مریم اورنگزیب ہجوم کو مشتعل کرنا چاہتے ہیں ،کچھ ایسے لیڈران کو اگر کچھ ہوا تو خانہ جنگی ہو گی ،نواز شریف ، زرداری ،عمران خان ،مریم اور بلاول کو کچھ ہوا تو ملک بچانا مشکل ہو گا ،اگر اب ایسا کچھ ہوا تو شاید کوئی پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے ولا کوئی نہ ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے ،خدشہ ہے اٹک جیل میں انھیں قتل کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف عالم دین اور امام مسجد کا قتل، کل عام ہڑتال کا اعلان