جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ، 6 افراد قتل

Sep 04, 2022 | 21:18:PM
فائرنگ قتل
کیپشن: فائرنگ سے 6افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کرک میٹھا خیل میں خون کی ہولی،جائیداد تنازعے پر رشتہ داروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد قتل جبکہ دو راہگیر وں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کرک سٹی کے حدود میٹھا خیل میں جائیداد تنازعے پر دو رشتہ دار فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں زاہد علی اور عطاءاللہ فریق کے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو راہگیروں سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے ۔ زاہد علی فریق کی جانب سے رفیع اللہ،ارمان اللہ،سائل جبکہ عطاءفریق کی جانب سے ممتاز اور رحیم اللہ جاں بحق ہوئے جبکہ عطاءاللہ فریق کی جانب سے تسلیم زخمی اور دو راہگیر حضرت ولی اور واجد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو کے ڈی ایچ اے ہسپتال کرک منتقل کر دیا،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا،تھانہ کرک سٹی میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف قتل اقدام قتل کے تخت مقدمات درج کر لئے وجہ عداوت جائیداد تنازعہ بتایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہراہ قراقرم کو ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا