شاہراہ قراقرم کو ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

Sep 04, 2022 | 12:45:PM
شاہراہ قراقرم ,ہلکی ٹریفک, کھول,نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر,گلگت، بلتستان
کیپشن: شاہراہ قراقرم زید خار بحال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شاہراہ قراقرم کو بحالی کے کام کے بعد زید خار کے مقام پر ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر’’این ایف آر سی سی‘‘ کے مطابق بھاری ٹریفک کی بحالی میں کچھ وقت لگے گا،  زید خار آخری حصہ تھا جو اب تک کلیئر نہیں ہو سکا تھا،گلگت، بلتستان میں بابوسر سمیت مختلف روٹس پر ہلکی ٹریفک سے ایندھن  اور ضروری اشیاء کی ترسیل جاری ہے۔

دوسری جانب این ایف آر سی سی نے مسافروں اور کارگو ڈرائیورز کے لیے بھی ہدایات جاری  کر دیں،اچھر نالہ، کیال پل اور زید خوار کے علاقے کو عبور کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں،ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں شاہراہ قراقرم پر بھاری ٹریفک کی بحالی کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

شاہراہ قراقرم پر معلومات کیلئے نمبر 0998405067 پر رابطہ کریں۔