ارباز خان بچے کی آمد کے منتظر، شورا ممبئی کے ہسپتال میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے 57 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان اور 35 سالہ میک اپ آرٹسٹ شورا خان والدین بننے والے ہیں، اداکار کی اہلیہ ممبئی کے ہسپتال میں داخل ہوگئی ہیں۔
ارباز خان کی شورا خان سے شادی 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں بہن ارپتا کے گھر ہوئی جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
سلمان خان کے بھائی کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی 1998 میں مشہور رقاصہ ملائیکہ اروڑہ سے شادی ہوئی تھی اور 2017 میں طلاق ہوگئی تھی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان کی اہلیہ شورا خان کو ان کے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے ممبئی کے علاقے کھار میں واقع پی ڈی ہندوجا ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ جوڑا اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ہسپتال پہنچا ہے۔
اس موقع پر ارباز خان اپنی اہلیہ شورا کے ساتھ موجود تھے، ان کے ہسپتال پہنچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپتال پہنچنے سے چند روز قبل ہی جوڑے نے ایک مختصر بے بی شاور کی تقریب بھی منائی تھی، جس میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔