کراچی ڈیفنس کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد 

Oct 04, 2025 | 22:18:PM
کراچی ڈیفنس کے فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش برآمد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شایان علی) کراچی ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں فلیٹ سے خواجہ سرا کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والے خواجہ سرا اور ایک لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ لاش چھت کے کنڈے میں ڈوپٹے سے لٹکی دیکھی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے محلے والوں کی مدد سے لاش نیچے اتروائی اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، اب تک کی تفتیش سے معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ظالموں نے زہر،تیزاب اور تشدد سے خاتون کو مار دیا،ویڈیو نے ہلچل مچا دی