ظالموں نے زہر،تیزاب اور تشدد سے خاتون کو مار دیا،ویڈیو نے ہلچل مچا دی

13 ستمبر کو  خاتون کی موت ہوئی، پولیس نے 6 دن کاروائی نہ کی بلکہ 19 ستمبر تک ملزمان کو ضمانت کروانے کا موقع دیا

Oct 04, 2025 | 18:59:PM
ظالموں نے زہر،تیزاب اور تشدد سے خاتون کو مار دیا،ویڈیو نے ہلچل مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد)گجرات کے علاقے کنجاہ میں ایک شادی شدہ خاتون کو زہر کی گولیاں دے کر   تیزاب پلادیا  گیا،مرنے سے قبل مقتولہ نے ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا،شرمناک واقعے کی ویڈیو  نے ہلچل مچا دی۔13 ستمبر کو  خاتون کی ہسپتال میں موت ہوئی پولیس نے 6 دن تک کوئی کاروائی نہ کی بلکہ 19 ستمبر تک ملزمان کو ضمانت کروانے کا موقع دیا۔

 پولیس کے مطابق مقتولہ کے سسرالیوں نے بہو کو زہر کی گولیاں کھلائیں بعد ازاں تیزاب پلادیا،شوہر اپنی ماں،بیٹیوں اور بھانجے کیساتھ مل کر دوسری بیوی پر تشدد کرتا رہا ،ہسپتال لے جانے کی بجائے خاتون کے بھائی کو کال کی کہ تمہاری بہن نے زہر کھالیا ہے،راشدہ تنظیم تشدد، زہر اور تیزاب پلانے کے بعد ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئی۔خاتون نے مرنے سے قبل ویڈیو بیان میں حقیقت عیاں کردی۔ہوش میں آکر راشدہ نے  آخری گفتگو   میں بیان دیا کہ مجھے زبردستی زہر کی گولیاں کھلائی گئیں اور تیزاب پلایا گیا،مجھ سے ویڈیو میں زبردستی بیان دلوایا گیا کہ تم نے زہر خود کھا کر خود کشی کی ہے۔میری ساس، شوہر، پہلی بیوی کی بیٹیاں اور بھانجا ظلم کرتے رہے،سوتیلی بیٹیاں بالوں سے گھسیٹ کر منہ پر جوتے مارتی رہیں،ملزمان برہنہ کرکے زبردستی ویڈیو بناتے رہے،شوہر چار سال سے تشدد کرتا ہے اور گھٹیا الزام لگاتا ہے،مقتولہ کی اسجد سے دوسری شادی پر اسجد کی بیٹیاں ناخوش تھیں جس وجہ سے راشدہ پرظلم کیاجاتا تھا ۔

 

مقدمہ  کے مدعی کا کہنا ہے کہ 13 ستمبر کو بہن کی موت ہوئی پولیس نے 6 دن تک کوئی کاروائی نہ کی بلکہ 19 ستمبر تک ملزمان نے ضمانت کروانے کا موقع دیا۔واقعے کا مقدمہ خاوند اسجد، پہلی بیوی کی تین بیٹیوں اور بھانجے علی حسن کیخلاف تھانہ کنجاہ میں درج کر لیا گیا۔،ایس ایچ او کنجاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے اور  قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے ۔ مقتولہ راشدہ تنظیم کے ورثا نےوزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی تورپھوڑ کیس ،خیبرپختونخوا حکومت نے کیس واپس لینے کی منظوری دے دی