اے سی کمروں میں کوئی ٹینشن نہیں ،ڈی جی خان کے گرین بس مسافر ’’آنٹی مریم‘‘ کے شکر گزار
سورس: Social Media
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ڈی جی خان میں گرین بسوں کے افتتاح پر عوام خوشی سے نہال ہو گئے ۔
اس حوالے سے ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں بس میں سفر کے دوران عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
Auntie Maryam ???????? https://t.co/bvhtZTk2yr
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 4, 2025
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شہری بس میں سفر کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ’’آنٹی مریم‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ آنٹی نے ہمارے لیے بسیں شروع کی ہیں۔
بسوں میں بیٹھ کر لگتا ہے کہ اے سی کے کمرے میں بیٹھے ہیں ، کوئی ٹینشن نہیں ہے، آنٹی مریم کے شکر گزار ہیں کہ ڈی جی خان میں ایسی سہولت میسر کرائی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف کل سے ملائیشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے