شبمن گل بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

Oct 04, 2025 | 14:48:PM
 شبمن گل بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )روہت شرما کو بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹاکر شبمن گل کو کا کپتان بنادیا گیا۔

شبمن گل اب ون ڈے ٹیم کی بھی قیادت کریں گے،وہ ٹیسٹ ٹیم کے بھی کپتان ہیں،شبمن دورہ آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے،بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

سینئر بیٹر روہت شرما اور ویرات کوہلی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:خبردار !بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر50  ہزار روپے جرمانہ ،نیا سسٹم نافذ

خیال رہےکہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچزکی سیریز 19 اکتوبر سے شروع ہونے جارہی ہے،دونوں ٹیمز کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلیا میں ہی 5 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔