ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور استقبال کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طالبات سے تفصیلی گفتگو کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک فوج، تعلقات عامہ، سکیورٹی مسائل اور سوشل میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔
فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
سیشن میں کنیئرڈ کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا، طالبات نے شہداء و غازیانِ پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں گندم کو فیڈ ملز میں استعمال کرنے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ