دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی افغانستان کو شکست، سیریز بنگلہ دیش کے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی افغانستان کو شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی۔
ابراہیم زادران 38 اور رحمان اللہ گُرباز 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے نسوم احمد اور رشاد حسین نے دو، دو جبکہ شورفل الالسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:’’انوکھی شادی‘‘ویڈیو بھی سامنے آ گئی
جواب میں بنگلہ دیش نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
شمیم حسین 33، ذاکر علی 32 اور نورالحسن ناقابل شکست 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے چار، راشد خان نے دو جبکہ مجیب الرحمان اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔