پہلی بیوی چھوڑ گئی، شوہر پڑوسن کو ہیلی کاپٹر پر بیاہ لایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش میں ایک شخص پہلی بیوی کے چھوڑ کر جانے کے بعد پڑوسن سے دوسری شادی کرکے اسے ہیلی کاپٹر میں گھر لے آیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق منشی گنج میں ایک شخص غیر معمولی اور ڈرامائی انداز اپناتے ہوئے اپنی نئی دلہن کو شادی کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے گھر لایا۔
A Man from Bangladesh brought his New Wife in Helicopter after his Ex-Wife fled with her Lover, leaving two daughters behind. pic.twitter.com/bwXvwL7CwK
— Joker of India (@JokerOf_India) October 2, 2025
یہ واقعہ ٹونگی باری اپازلا کے کٹھاڑیہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں 39 سالہ کامِل حسین، جو پیشے کے لحاظ سے اسٹیٹ ایجنٹ اور دو بیٹیوں کا باپ ہے، اس کی پہلی شادی کو 10 برس گزر چکے تھے، مگر اگست 2025 میں اس کی پہلی بیوی زیورات اور بھاری رقم ساتھ لے کر اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ اور اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پر گفتگو
جس کے بعد کامل نے اپنی دیرینہ دوست اور پڑوسن 24 سالہ نُوپور اختر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی نئی دلہن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گھر لانے کا بندوبست کیا۔
ہیلی کاپٹر کی آمد نے پورے گاؤں کو حیران اور خوش کر دیا اور یہ منظر مقامی کمیونٹی کے لیے ایک تماشا بن گیا۔
کامِل حسین کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ خواب دیکھتے تھے کہ اپنی دلہن کو ہیلی کاپٹر میں گھر لائیں اور پچھلے دکھوں کے باوجود وہ یہ خواب نُوپور کے ساتھ پورا کرنا چاہتا تھا۔
اسں نے محبت اور حمایت پر اپنی نئی پڑوسن بیوی کا شکریہ ادا کیا، جس نے انہیں پہلی شادی کے صدمے سے نکلنے میں مدد دی۔