فلسطین کے حق میں احتجاج، اٹلی پر اسرائیل کے خلاف میچ منسوخ کرنے کا دباؤ

Oct 04, 2025 | 10:16:AM
فلسطین کے حق میں احتجاج، اٹلی پر اسرائیل کے خلاف میچ منسوخ کرنے کا دباؤ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )فلورنس میں اٹلی کی فٹبال ٹیم کے ٹریننگ سینٹر کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

اٹلی اور اسرائیل کا میچ 14 اکتوبر کو اڈینے (Udine) میں شیڈول ہے، تاہم یورپی فٹبال تنظیم (UEFA) اسرائیل کو غزہ پر جاری جنگ کے باعث معطلی کے امکان پر غور کر رہی ہے۔

 مظاہرین نے فٹبال کمپلیکس کے سامنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا ’آئیے صیہونیت کو مزاحمت کے ذریعے روکیں۔” ایک رہنما نے نعرہ لگاتے ہوئے کہا’آپ اب بھی اسرائیل جیسے صیہونی اور مجرمانہ ریاست کو کھیلنے کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں؟ ۔

 یہ بھی پڑھیں:بارش میں اڑتے جہاز پر کھڑے ہو کر اسٹنٹ کا عالمی ریکارڈ قائم، ویڈیو وائرل

یہ احتجاج اس وقت زور پکڑ گیا جب بدھ کی رات اسرائیلی بحریہ نے ’گلوبل سُمود فلوٹیلا‘ کو روک کر اس کے کارکنان کو حراست میں لیا۔ اس واقعے کے بعد اٹلی کے مختلف شہروں میں درجنوں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

  ملک کی سب سے بڑی مزدور یونینز کی کال پر عام ہڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں ٹرینیں اور کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ متعدد تعلیمی ادارے بند رہے۔

واضح رہے کہ اگست میں اطالوی فٹبال کوچز ایسوسی ایشن (AIAC) نے بھی اسرائیل کو عالمی مقابلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔