میرا بیٹا منشیات استعمال کرے یا لڑکیوں کے پیچھے جائے ،پرواہ نہیں ‘ شاہ رخ خان کا پرانا انٹر ویووائرل 

Oct 04, 2021 | 18:30:PM
بیٹا، منشیات استعمال کرے، کچھ بھی کرے، پرواہ نہیں
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ شاہ رخ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )منشیات کیس میں آریان خان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بیٹا منشیات استعمال کرے یا کچھ بھی مجھے پرواہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے بعد بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھارتی نار کوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈ یا پر شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹر ویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بیٹا منشیات استعمال کرے یا کچھ بھی مجھے پرواہ نہیں ہے۔ماضی میں دئیے گئے ایک انٹر ویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب میرا بیٹا بڑا ہو جائے گا تو میں اسے کہوں گا کہ سگریٹ پیو، منشیات استعمال کرو یا لڑکیوں سے باتیں کرو تمہیں سب کچھ کرنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ یاسرہ رضوی کی زنجیروں میں جھکڑے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
خیال رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل کے قریب موجود ایک کروز جہاز سے منشیات قبضے میں لینے کے بعد گرفتار کیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے آفیسر نے بتایا کہ آریان خان تفتیش کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے رو پڑے تھے اور انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے چار سالوں سے منشیات لینے کے عادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے پر نوجوت سنگھ سدھو گرفتار