اداکارہ یاسرہ رضوی کی زنجیروں میں  جکڑے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Oct 04, 2021 | 16:42:PM
اداکارہ یاسرہ رضوی کی زنجیروں میں  جکڑے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ یاسرہ رضوی کی زنجیروں میں جکڑے ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ کس نے یہ ظلم کیا ہر زبان پر یہی سوال تھا ۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں یاسرہ رضوی دلہن کا لال لباس پہنی ہوئی ہیں اور ان کے ہاتھوں اور گلے میں زنجیریں بندھی نظرآرہی ہیں۔

ماڈل و اداکارہ نے خود ہی ان تصاویر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان تصاویر کا مقصد  معاشرے میں زبردستی کی شادیوں کی روک تھام اور شادی شدہ جوڑوں میں غلط گمانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’شادی کرنا یا نہ کرنا کسی بھی انسان کی زندگی کا ایک اہم اور ذاتی فیصلہ ہے۔ کسی سے، کیسے اور کیوں؟ یہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ اگر یہ فیصلہ کرنے میں کوئی غلطی ہوجائے اور اپنی مرضی سے کی گئی شادی ایک ناخوشگوار تجربہ بن جائے تو اسے ختم کردینا بھی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

  اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں لوگوں سے درخواست کی کہ اپنی بیٹیوں، بہنوں، دوستوں، خواتین رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے لئے اور ان خواتین کے لیے جو اپنی شوہروں کے تشدد کا نشانہ بنتی ہیں ان کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ یاسرہ رضوی متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں ’من کا موتی‘، ’ڈنک‘، ’دل نا امید تو نہیں‘ اور چڑیل شامل ہیں۔ 
 

View this post on Instagram

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)