کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے پر نوجوت سنگھ سدھو گرفتار

Oct 04, 2021 | 18:00:PM
کسانوں،کے احتجاج ،کی ،حمایت،پر سدھو،بھی ،گرفتار
کیپشن: نوجوت سنگھ سدھو،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے پر چندی گڑھ پولیس نے نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر کانگریس ممبران کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن رہنما  پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعدنوجوت سنگھ سدھو کو بھی پو لیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جونیئر وزیر داخلہ لکھیم پور کھیری میں سرکاری منصوبوں کا افتتاح کرنے جارہے تھے۔ان کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر 4 کسان ہلاک ہوئے تھے۔واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے میں شامل گاڑی کو آگ لگادی جس سے کار میں موجود 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فسادات کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر