شوہر کے ہاتھوں بیوی کی دردناک موت۔۔ ظالم نے لاش کیساتھ وہ کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

Oct 04, 2021 | 12:35:PM
شوہر کے ہاتھوں بیوی کی دردناک موت۔۔ ظالم نے لاش کیساتھ وہ کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بہار کے ضلع جموئی کےمنجیت تانتی نامی شخص نے اپنی بیوی پاروتی دیوی کا گولی مار کر قتل کردیا، شوہر کے ناجائز تعلقات  کے باعث دونوں میں جھگڑا رہتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  یہ واقعہ لکشمی پور تھانہ علاقہ کے گورا پنچایت کے کولی گاؤں میں پیش آیا ہے ۔ واردارت کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔

  بتایا جاتا ہے  کہ ملزم منجیت تانتی کے ایک اور خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ، جس کی وجہ سے اکثر اس کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوتا تھا ۔ ساتھ ہی ملزم شوہر اپنی بیوی پر بدسلوکی کا الزام لگا کر اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کرتا تھا ۔  گزشتہ رات منجیت تانتی تقریبا چھ ماہ کے بعد گھر واپس آیا ۔ شوہر اور بیوی کے درمیان دوبارہ جھگڑا ہوا جس میں نشے میں دھت منجیت نے دیر رات اپنی بیوی کو گولی مار دی ۔ اس کے بعد اس نے بیوی کا سر اینٹ سے کچل کر شناخت چھپانے کی کوشش بھی کی ۔ اس حملے میں خاتون کی موت ہو گئی ۔

 دوسری جانب ملزم منجیت تانتی  کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ مجرمانہ کردار کا حامل شخص ہے ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفصیلات شروع کردی ہے ۔ لکشمی پور تھانہ صدر سبودھ کمار   کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل بھیج دیا گیا