لڑکیاں معصومیت کی وجہ سےجلد لڑکوں کے محبت کے جال میں پھنس جاتی ہیں؛نبیہہ علی خان

Nov 04, 2025 | 18:55:PM
لڑکیاں معصومیت کی وجہ سےجلد لڑکوں کے محبت کے جال میں پھنس جاتی ہیں؛نبیہہ علی خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ماہر نفسیات نبیہہ علی خان  نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں لڑکے بآسانی لڑکیوں کو یقین دلا دیتے ہیں کہ وہ ان سے سچی محبت کرتے ہیں جبکہ لڑکیاں اپنی معصومیت کے باعث ان باتوں پر جلدی یقین کر لیتی ہیں۔

24 نیوز کے پروگرام ’’مارننگ  ود فضا‘‘ میں لڑکیوں اورلڑکے ایک دوسرے کومحبت کاجھانسہ کیسے دیتےہیں کے  موضوع پرگفتگو کرتےکرتے ہوئے،ماہرنفسیات نبیہہ علی خان کا کہنا تھاکہ محبت اصل میں نبھانےاوراحساس کانام ہے،یہ صرف زبان سے نہیں بلکہ رویے سےظاہرہوتی ہے۔

طاہرہ رباب نے گفتگو کے دوران کہا کہ آج کل محبت کا مفہوم بدل چکا ہے، اب یہ اکثر صرف کشش یا ہوس بن کر رہ گئی ہے،نوجوان نسل،خاص طور پر جین زی،محبت اور اٹریکشن میں فرق نہیں کر پا رہی،کوئی بھی شخص مکمل نہیں ہوتالیکن آج کے دور میں لوگ ہر جگہ سے اپنی پسند کی چیز حاصل کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے صرف لڑکے ٹارگٹ کرتے تھے مگر اب لڑکیاں بھی ایسا کرتی ہیں  تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ صرف خواتین دھوکہ دیتی ہیں، بے وفائی مرد اور عورت دونوں کرتے ہیں،اب کی لڑکیاں زہریلے رویوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں،وہ پہلے کی طرح کسی کے اثر میں آ کر خود کو کنٹرول میں نہیں دیتیں بلکہ سمجھداری سے فیصلے کرتی ہیں۔

طاہرہ رباب کے مطابق اب لڑکیاں ایسے تعلقات ختم کر دیتی ہیں جو ان کے لیے نقصان دہ ہوں  کیونکہ وہ زہریلے ریلیشن شپ کو مزید نہیں چلانا چاہتیں۔

نبیہہ علی خان نے کہا کہ جب مرد کو عورت تک آسانی سے رسائی مل جاتی ہے تو وہ اکثر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

طاہرہ رباب نے کہا کہ آج کے دور میں رشتوں کی سوچ بھی بدل چکی ہے، پہلے تعلقات کا مقصد خاندان بنانا ہوتا تھا، مگر اب لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ ان کی سوشل، فنانشل اور ایموشنل زندگی میں کیا بہتری آئی ہے تاہم صرف پیسے کو معیار بنانا غلط ہے۔

گفتگو کے دوران میزبان فضاعلی نے کہا کہ آج کل بہت سے کیسز میں لڑکے لڑکیوں کی ماں یا بہن کو گالیاں دیتے ہیں، جس پر  ڈاکٹرطاہرہ رباب نے کہا کہ لڑکیاں بھی ایسا کرتی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ عورت نے بدتمیزی مرد سے سیکھی ہے اور عورت ہمیشہ مرد کے رویے سے محبت کرتی ہے،وہ کبھی بدتمیز مرد سے پیار نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات لڑکیوں میں ایک دوسرے کے ساتھ سائیکولوجیکل ایڈکشن ہو جاتی ہے اور لو بمبنگ کے اثر میں آ کر وہ ریڈ فلیگز کو نظرانداز کر دیتی ہیں اگر کوئی لڑکی جھانسہ دے رہی ہو تو وہ جذباتی طور پر کنیکٹ نہیں کرے گی،عورت کا اصل دل کا رشتہ اسی مرد سے ہوتا ہے جو اسے سنتا ہے اور اس کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔

طاہرہ رباب نے مشورہ دیا کہ جو مرد محبت کے آغاز میں ضرورت سے زیادہ تعریفیں کرتا ہے  یعنی لو بمبنگ میں مصروف ہو، اس کے جال میں نہ پھنسیں کیونکہ وہ بعد میں تنقید اور کنٹرول کے ذریعے تعلق کو زہریلا بنا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  وادی کاغان، ناران اور بابو سر ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ جاری،6 انچ تک برف پڑ  چکی