وادی کاغان، ناران اور بابو سر ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ جاری،6 انچ تک برف پڑ  چکی

Nov 04, 2025 | 18:42:PM
وادی کاغان، ناران اور بابو سر ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ جاری،6 انچ تک برف پڑ  چکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید نعمان شاہ) وادی کاغان، ناران اور  بابو سر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ابتک بابو سرٹاپ پر 6 انچ تک برف پڑ  چکی ہے ۔ 
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شدید برفباری کے باعث ناران جھل کھڈ روڈ اور  بابوسر ٹاپ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا،بابو سرٹاپ روڈ مانسہرہ گلگت دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے ،سیاح ناران سے بٹہ کنڈی تک سفر کرسکتے ہیں،
 ضلعی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے کی صورت میں 2 سے 3 روز تک بابو سرٹاپ روڈ کو کھولا جائے گا ،بٹہ کنڈی تک تمام سڑکیں سیاحوں کے لیے کھلی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ: 27ویں آئینی ترمیمی بل 7 نومبر کو پیش کیا جائے گا