ننکانہ صاحب:کل عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ضلع ننکانہ صاحب میں کل بروز بدھ 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ننکانہ صاحب بابا گورونانک کے جنم دن کے موقع پر 5 نومبر کو ضلع ننکانہ صاحب میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،ترجمان ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے 5 نومبر کو ضلع میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے ماہ تک سونے کی قیمت کتنی ہو جائیگی؟،حیران کن خبر سامنے آ گئی
ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر کل 5 نومبر کو ضلع عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا،ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل تمام سرکاری ادارے، سکول اور کالجز بند رہیں گے۔
دوسری جانب بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کا دوسرا روز جاری ہے، جہاں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں مصروف ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھ یاتریوں کے والہانہ استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
بابا گرونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب کل ہو گی ، نگر کیرتن کا جلوس نکلے گا ، جس میں 30 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔
حکومت پنجاب نے یاتریوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، شہر اور گردوارہ جات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ شارپ شوٹرز بھی تعینات ہیں۔
مزید برآں، رہائش، لنگر، علاج معالجے اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔