اداکار عمران اشرف سےعلیحدگی کے بعد کرن اشفاق کاتنقید کرنےوالوں کو کرارا جواب

Nov 04, 2022 | 13:35:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اداکار عمران اشرف سے علیحدگی کے بعد کرن اشفاق کا ناقدین کوجواب
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اداکار عمران اشرف سے طلاق کے بعد سابق اہلیہ کرن اشفاق نے تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دے دیا۔کرن اشفاق نے انسٹااسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس بے وجہ تنقید سے تنگ آ گئی ہوں، ہر کوئی مجھ پر تنقید کر رہا ہے، بالخصوص خواتین یہ لوگ کیا چاہتے ہیں کہ میں خودکشی کر لوں؟۔

تفصیلات کے مطابق اپنی سوشل میڈیاپوسٹ میں کرن نے کچھ خواتین کے کمنٹس کے سکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور لکھا کہ میں ایسے کمنٹس سے عاجز آ گئی ہوں۔کرن کی طرف سے جو اسکرین شاٹس شیئر کیے گئے، ان میں ایک خاتون نے لکھ رکھا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر شدید جھٹکا لگا کہ تم طلاق کے بعد کس طرح نارمل زندگی گزار رہی ہو۔

اس تبصرے پر کرن نے لکھا کہ ہمارے معاشرے میں اگر لڑکی کو طلاق ہو جائے تو لوگ اسے زندہ نہیں رہنے دیتے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی چار سالہ شادی کے خاتمے کے متعلق بتاتے ہوئے عمران اشرف نے لکھا تھا کہ بوجھل دل کے ساتھ میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم باہمی رضامندی کے ساتھ باعزت طریقے سے الگ ہو رہے ہیں۔